بحرالکاہل کے ملک ہیٹی میں 7.2 شدت کے خوفناک زلزلے کے باعث سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد304 ہوگئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزسینٹ لوئیس دوسود سے 12 کلومیٹر دور شمال مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ہیٹی کے محکمئہ شہری تحفظ کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس ایڈ کے بیورو فار ہیومینیٹرین اسسٹنس کے مطابق یو ایس ایڈ نے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔
ہیٹی کے سول پروٹیکشن کے ڈائریکٹر جیری چانڈلر نے اے پی کو بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی ہے۔ انہوں نے ملک میں ایک مہینے کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک عالمی امداد کا مطالبہ نہیں کریں گے جب تک نقصان کا واضح تخمینہ نہیں لگ جاتا۔
ہیٹی میں زلزلے کے باعث متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ صبح کے وقت آنے والے زلزلے کے جھٹکے جزائرغرب الہند کے ممالک جمیکا ، جزائر بہاماس، جمہوریہ ڈومینکن ، پورتو ریکو، ترکس اینڈ کائکوس آئی لینڈز اور کیوبا میں بھی محسوس کیے گئے۔