کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔فائل فوٹو
کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔فائل فوٹو

کابل میں پاکستانی سفارت خانہ فعال اور کام کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ ابھی تک فعال ہے اور کام بھی کررہا ہے، ہم نے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا مزید جو بھی اقدامات ناگزیر ہوئے وہ برقت کئے جائیں گے۔پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدری زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اسے مسلسل دیکھ رہے ہیں اورافغانستان میں پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے،کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام کے لئے فکر مند ہیں ، پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا، پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہاں نہیں ہے۔افغان دھڑوں کو پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں دو ماہ تک جاری رہنے والی طالبان اور حکومتی فورسز کی لڑائی کے بعد طالبان آج دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں ، طالبان کی جانب سے اپنے جنگجوو¿ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ کابل سے باہر جانا چاہتے ہیں انہیں محفوظ راستہ دیا جائے۔