افغان وزارت داخلہ نے دارالحکومت کابل میں طالبان کی آمد کی تصدیق کی ہے۔فائل فوٹو
افغان وزارت داخلہ نے دارالحکومت کابل میں طالبان کی آمد کی تصدیق کی ہے۔فائل فوٹو

طالبان نے پل چکری اور بگرام ائیر بیس کی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا

کابل۔طالبان نے پل کابل میں پل چکری اور بگرام ائیر بیس کی جیل پر قبضہ کرکے قیدیوں کو رہا کر دیا

کل رات افغان حکومت کے حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہےتاہم اب سے کچھ دیر قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

افغان طالبان دارالحکومت کابل کی پل چرخی جیل سے اپنے قید ساتھیوں کو نکال رہے ہیں، پل چرخی کابل کی سب سے بڑی جیل ہے۔

اس سے قبل عرب میڈیا نے بتایا تھا کہ طالبان نے دارالحکومت کابل سے 1 گھنٹے کے فاصلے پر واقع ضلع سروبی پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ضلع سروبی کابل کا پہلا ضلع ہے جو طالبان کے کنٹرول میں گیا ہے۔

طالبان نے صوبہ خوست کے صوبائی دارالحکومت پر بھی قبضہ کر لیا۔افغان حکومت کے پاس 34 میں سے کابل اور 7 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول رہ گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں طالبان نے صوبائی دارالحکومتوں میں داخل ہونے کے بعد قیدیوں کو رہا کیا ہے۔افغان وزارت داخلہ نے دارالحکومت کابل میں طالبان کی آمد کی تصدیق کی ہے، شہر میں بہت سے لوگ پیسے نکالنے کے لیے بینکوں کی برانچوں کے سامنے قطاروں میں کھڑے ہیں۔

کابل میں موجود نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کئی بینکوں کے پاس پیسے نہیں ہیں اور بینک میں اکاؤنٹس رکھنے والے لوگ بینکوں سے نقد وصول کرنے سے قاصر ہیں۔