کابل ایئر پورٹ شدید بد نظمی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں۔فائل فوٹو
کابل ایئر پورٹ شدید بد نظمی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں۔فائل فوٹو

کابل ایئر پورٹ پرافراتفری کا عالم۔امریکی فوج کی ہوائی فائرنگ

افغان دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پرامریکی فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد کا ہجوم ہے جسے منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔

ایک امریکی اہلکار کے مطابق ’لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا اور وہ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔‘انھوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کا مقصد افراتفری پر قابو پانا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی حکا م نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد شہریوں کو ملٹری فلائٹس میں سوار ہونے سے روکنا تھا کیوں کہ ان ملٹری فلائٹس پر سفارتکاراورغیر ملکی اسٹاف کوافغانستان سے باہر لے جاناہے۔

ان کے علاوہ کئی سو افغان شہری بھی ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔ اتوار کو جب امریکہ نے ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالا تھا تو کابل سے نکلنے والی آخری پروازوں میں لوگوں کا ایک ہجوم موجود تھا۔

اس وقت ائیر پورٹ مسافر طیاروں کے لیے بند ہے اور صرف امریکی اہلکاروں کی فوجی طیاروں کے ذریعے روانگی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے اورکابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔