طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد افغانی کرنسی کی قدر میں کمی ہو گئی ہے۔
پاکستان کے شہرکوئٹہ میں موجود کرنسی ایکسچینج چلانے والے تاجروں کے مطابق چند روز قبل تک افغانی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں مستحکم تھی۔کوئٹہ کی کرنسی مارکیٹ میں ایک 1000 افغانی کی قدر 2000-2100 روپے کے برابر تھی۔
کرنسی ڈیلروں کے مطابق جولائی سے ہی افغانستان میں دن بدن بدلتی صورتحال کے باعث افغانی کرنسی کی قدر میں کمی آنا شروع ہوگئی تھی اوراب 1000 افغانی کی قیمت 1800 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح گذشتہ چند دنوں کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغانی کرنسی کی قدر 0.3 روپے گری ہے۔