انڈیا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کابل میں نئی دہلی کے سفیر اوران کے انڈین عملے کو فوری طور پر انڈیا بلا لیا گیا ہے۔
بھارتی سفارت خانے کے عملے ، انڈو تبت بارڈر پولیس کے اہلکاروں اور چار میڈیا پرسنزمنگل کی صبح ایک خصوصی فوجی پروازکے ذریعے کابل ہوائی اڈے سے ملک روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 140 ہندوستانی جن میں سفارت خانے کاعملہ ، انڈو تبت بارڈر پولیس کے اہلکاروں اور چار میڈیا پرسنز نے 17 اگست کی صبح ایک خصوصی فوجی پرواز میں سوار ہو کر کابل ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔ C-17 گلوب ماسٹرکا طیارہ ان دو فوجی طیاروں میں سے ایک تھا جو بھارتی فضائیہ کے ذریعے سفارتخانے سے تمام ہندوستانی اہلکاروں کو گھر لانے کے مقصد سے چلائے جا رہے تھے۔
تاہم افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے انڈین حکومت نے ایک خصوصی ویزے کا اجرا کیا ہے۔
In view of the prevailing circumstances, it has been decided that our Ambassador in Kabul and his Indian staff will move to India immediately.
— Arindam Bagchi (@MEAIndia) August 17, 2021
واضح اس وقت کابل میں پاکستان، چین اور روس کے سفارتخانے کھلے ہیں۔