افغانستان کی صورت حال پرغور کیلیے بدھ کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
افغانستان کی صورت حال پرغور کیلیے بدھ کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان

لندن:برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہوم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 ہزار افغان مہاجرین کو برطانیہ میں آباد کیا جائے گا جس کے تحت پہلے سال 5 ہزارافغان مہاجرین برطانیہ میں آباد ہونے کے اہل ہوں گے۔

ہوم آفس کا کہنا ہے کہ خواتین، لڑکیوں اور دیگر کو برطانیہ میں آباد ہونے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ افغانستان کی صورت حال پرغور کیلیے بدھ کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کے معاملے پر امریکی صدر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔