کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ولیکا ہسپتال کے قریب فائرنگ کرکے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا، بھائیوں نےغیرت کے نام پر دونوں کو قتل کر دیا اورفرار ہوگئے،دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
مقتول لڑکی کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر(کالا ڈھاکا) سے جبکہ مقتول لڑکے کا تعلق بونیر سے تھا۔ لڑکا لڑکی کو مانسہرہ سے کراچی لایا اور شادی کی، پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے اہلخانہ خوش نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق اراضی نامے کے لیے گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں ایک جرگہ بھی ہوا تھا تاہم اس میں بات چیت طے نہ ہوسکی تھی، آج لڑکی کے بھائیوں نے سلطان چالی کے قریب کے گھر میں گھس کر اپنی بہن اور اس کے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔