غزہ: اسرائیلی فوج نےغزہ سے ملحقہ سرحد پر جھڑپوں کے بعد ایک بار پھرغزہ شہر میں بمباری کردی جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسرائیلی فورسز کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس پراسرائیلی بارڈر فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی زخمی ہوگئے جس میں سے ایک 13 سالہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے مطابق مظاہرین نے بارڈر فورسز پر فائر بم پھینکے، ٹائر جلائے اور پتھر پھینکے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جب کہ آج صبح غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔