نیو یارک:طالبان کی جانب سے ملک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد عالمی بینک نے افغانستان کو دی جانے والی امداد معطل کر دی ہے۔
عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں افغانستان کی صورت حال اور ملک کی ترقی کے امکانات بالخصوص خواتین پر اثرات کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔‘
ترجمان نے کہا کہ بینک افغانستان میں ’مشکل سے حاصل ہونے والی بہتری‘ کو محفوظ بنانے اور ان سے وابستہ رہنے کے طریقے ڈھونڈ رہا ہے۔
بینک کی ویب سائٹ کے مطابق عالمی بینک کے اس وقت افغانستان میں دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے ہیں اورانھوں نے 2002 کے بعد سے 5.3 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔