کابل :افغانستان میں طالبان کی حکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں، صوبہ خوست کا گورنرمقررکردیا گیا۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ڈالراور نوادرات افغانستان سے باہر لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ٖڈالر اور نوادرات جیسی چیزوں کی نقل و حرکت پر ضبط کر لیا جائے گا، زمینی اور فضائی راستوں سے ڈالر اور قیمتی نوادارت لے جانے اور اسمگلنگ کی کوشش پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے 4 ہزار سے زائد امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو کابل سے نکال لیا ہے۔ لوگوں کو جلد از جلد کابل سے نکالنے کی کوشش کی وجہ سے رپورٹنگ میں ابتدائی تاخیر ہوئی۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ اب تک افغانستان سے تقریباً 64 ہزار افراد کا انخلا ہو چکا ہے۔