دارالسلام ۔ تنزانیہ میں فرانسیسی سفارتخانے کے قریب مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار قتل ، جوابی فائرنگ میں حملہ آوار مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آور فرانسیسی سفارتخانے میں داخل ہونا چاہتا تھا جس میں ناکامی پر اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں سفارتخانے کی سیکیورٹی پر مامور3 پولیس افسران اور ایک سیکیورٹی ہلاک جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ پولیس حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ اس کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا۔