نیویارک:مغربی ممالک نے دہشت گردی کے پیش نظراپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی سخت ہدایت کردی۔
افغانستان میں طالبان کوقبضہ حاصل کرنے کے بعد مغربی ممالک نے دہشت گردی کے پیش نظراپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ اس متعلق امریکا، آسٹریلیا اوربرطانیہ نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے ہوائی اڈے پرکسی طور نہ جائیں اور جتنا ہوسکے وہاں سے دوررہیں۔ اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا شہری محفوظ مقام پر چلے جائیں اورہماری جانب سے مزید ہدایات کا انتظارکریں۔
افغان طالبان کی جانب سے مغربی ممالک کو31 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کووہاں سے نکال لیں۔
امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ طالبان نے ڈیڈ لائن کو بڑھانے کی مخالفت کی ہے تاہم انہوں نے وعدہ کے مطابق غیرملکیوں اورافغان شہریوں کو31 اگست کے بعد بھی ملک چھوڑنے کی اجازت دی ہے ۔