پیرس:فرانس کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمعہ کی رات کے بعد کابل ایئر پورٹ سے لوگوں کے انخلا کا عمل بند کر دے گا۔
وزیر اعظم جین کاسٹیکس کی جانب سے جمعرات کو یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ اور مغربی اتحادیوں کو افغانستان سے انخلا کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ کا سامنا ہے۔
طالبان کے قبضے کے بعد سے ہزاروں لوگ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک چھوڑ کرجانے والوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت بھی کابل ایئر وپرٹ پر موجود ہے۔
کاسٹیکس نے فرانسیسی ریڈیو آر ٹی ایل کو بتایا کہ "کل شام سے ، ہم کابل ایئرپورٹ سے لوگوں کو نکالنے کے قابل نہیں ہوں گے کیونکہ 31 اگست امریکی انخلا کی ڈٰڈ لائن کا آخری روز ہے۔
واضع رہےگزشتہ ہفتے آپریشن کے آغاز سے اب تک دو ہزار سے زائد افغان اور ایک سو فرانسیسی باشندوں کو نکالا جا چکا ہے۔