کراچی:سانحہ کورنگی فیکٹری میں امدادی کارروائیوں کے دوران افسوسناک منظر دیکھنے میں آیا جب ایدھی اور چھیپا کے کارکن لاشوں کے حصول کیلیے آپس میں الجھتے نظر آئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے فیکٹری میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں فیکٹری سے جونہی باہر لائی گئیں تو چھیپا اور ایدھی کے رضا کارلاشوں کے حصول کیلیے الجھتے نظر آئے جس سے بد نظمی پیدا ہوئی ۔
واضح رہے کہ کراچی میں کورنگی ٹاؤن کے علاقے مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 مزدور جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ، چچا اور بھتیجے بھی شامل ہیں ۔