کراچی:قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی۔ اسکواڈ جمیکا سے لندن کے راستے لاہور پہنچا، پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریزمیں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز1-1 سے برابررہی تھی۔
قومی اسکواڈ میں شامل بولرزیاسرشاہ اورنسیم شاہ کیریبین پریمیرلیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے جبکہ محمد عباس اوراظہرعلی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ میں رہیں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔