افغانستان کے صوبے بغلان کے ضلع اندراب میں ایک لوک گلوکارکو قتل کر دیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوک گلوکار فواد اندرابی کو طالبان نے جمعے کو مارا۔ان کے بیٹے جواد اندرابی نے بتایا کہ ’طالبان پہلے ان کے گھر آئے اور تلاشی لی پھر والد کو سر میں گولی مارکرقتل کردیا۔
فواد اندرابی کے بیٹے نے کہا کہ والد ایک گلو کار تھے جو لوگوں کو تفریح مہیا کرتے تھے ، وہ اپنے والد کے لیے انصاف مانگتے ہیں اور مقامی طالبان کے ایک کونسل نے ان کے والد کے قاتل کو سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے پی کو بتایا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کریں گے تاہم ان کے پاس قتل سے متعلق مزید معلومات نہیں تھیں۔
واد اندرابی غیچک اور ستار بجاتے اور اپنی جائے پیدائش اورافغانستان کے بارے میں لوک گیت گاتے تھے۔اقوام متحدہ کی ثقافتی حقوق کی خصوصی نمائندہ کریمہ بینونے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ انہیں اندرابی کے قتل پر شدید تشویش ہیں،ہم حکومتوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ طالبان سے مطالبہ کریں کہ فنکاروں کے انسانی حقوق کا احترام کریں۔
Fawad Andrabi, a local singer was killed by the #Taliban in the Andarab District of the #Baghlan Province according to various reports on social media.#FawadAndrabi #Andrabi #Taliban #Kabulairport #KabulAttack #Talibans #TalibanTakeover #AfghanistanDisaster #Afghanistan #Afghan pic.twitter.com/CNS9OMY3Sp
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) August 28, 2021