سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،ٹریفک کی روانی متاثرِ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔فائل فوٹو
سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،ٹریفک کی روانی متاثرِ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش۔بجلی معطل

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی،بارش کے قطرے پڑتے ہی حسب معمول بجلی معطل ہو گئی اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید،بن قاسم بحریہ ٹائون، اورنگی ٹائون،سائٹ ،شیر شاہ،کیماڑی،سرجانی ٹائون، ناظم آباد، بنارس،گلشن اقبال اورگردونواح میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج دن میں گرمی ہوگی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرمی بدستوررہے گی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 ستمبرسے موسم معمول پر آجائے گا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں۔ اس دفعہ اگست میں 65 فیصد بارشیں کم ہوئیں تاہم ستمبر کے وسط تک بارش کے دو اسپیل آنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی شہرکے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔