ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا،فائل فوٹو
ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا،فائل فوٹو

مینار پاکستان کیس میں گرفتار98ملزمان رہا

عدالت نے مینار پاکستان کیس میں گرفتارکیے جانے والے 98ملزمان کو شناخت پریڈکے دوران شناخت نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی کچہری میں مجسٹریٹ حسن سرفرازنے مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران 98ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ 98 ملزمان کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ؟ ،ملزمان کو جیل بھجوانے سے پہلے کون سے ثبوت لیے گئے ؟، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ان 98ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا تھا کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہوئی۔

بعدازاں عدالت نے شناخت نہ ہونے والے98 ملزمان کا نام کیس سے خارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ دست درازی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات بھی سامنے آئے تھے ،عائشہ نے کل 10 افراد کو شناخت کیا تھا جن میں 4 ایسے بھی تھے، جو 6، 6 ماہ سے جیل میں قید ہیں اورانہیں شناخت پریڈ کے اصول کے تحت پکڑے گئے ملزموں میں شامل کیا گیا تھا۔