حقانی خاندان کو ابھی تک ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
حقانی خاندان کو ابھی تک ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

طالبان نے نئی حکومت کا اعلان موخرکردیا

طالبان کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان آج نماز جمعہ کے بعد متوقع تھا تاہم اب ہفتے کو کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کا اعلان ہفتے تک مؤخر کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ نماز جمعہ کے بعد طالبان نئی حکومت کا اعلان کردیں گے۔

عالمی قوتیں بھی نئی حکومت کی تشکیل پر نظریں جمائے ہیں اور خواتین کی شمولیت اور معتدل پالیسی چاہتے ہیں جب کہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلے کا دار و مدار بھی نئی کابینہ کے خدوخال پر ہی ہے۔

ابھی افغانستان کی نئی حکومت کے خدوخال واضح نہیں تاہم تین ذرائع سے عالمی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نئی حکومت میں امیرِ طالبان ملا ہبت اللہ سپریم کمانڈر ہوں گے جو نہ صرف ریاست کے مذہبی سربراہ ہوں گے بلکہ حکومت کو اسلامی قوانین کے تحت چلانے کے عمل کی نگرانی بھی کریں گے۔