ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے 1828 ڈالر فی اونس ہے
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے 1828 ڈالر فی اونس ہے

سونےکی فی تولہ قیمت میں ہوشربااضافہ

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر 96 ہزار 280 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے 1828 ڈالر فی اونس ہے۔