ترجمان جہانگیرترین گروپ کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف کا حصہ ہیں
ترجمان جہانگیرترین گروپ کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف کا حصہ ہیں

جہانگیرترین گروپ نےپیپلزپارٹی سےرابطوں کی تردید کردی

ترجمان جہانگیرترین گروپ کے مطابق پیپلزپارٹی سے رابطوں کی خبروں میں صداقت نہیں۔

اس حوالے سے ترجمان جہانگیرترین گروپ کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف کا حصہ ہیں، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جہانگیر ترین اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں کی خبر سامنے آئی تھی تاہم جہانگیر ترین نے اس خبر کی سختی سے تردید کی تھی۔