کراچی:وزیر تعلیم سندھ سردا رشاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کل سے صوبے بھرکے اسکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردا رشا ہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سیکریٹری اسکولز اکبر لغاری اور سیکریٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں پیر سے اسکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے، نجی اسکولزکی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے، انسپیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے، ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنانے اور اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے،اسکول کھلے رکھنے کے لیے ہمیں بھی نویں سے بارہویں تک طلبا کی ویکسی نیشن کرنا ہوگی، والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔