خرطوم:سوڈان میں برسوں سے کوبرا سانپ کو پالنے اور شو دکھانے والے نوجوان مداری منصورعلی کو کوبرا سانپ نے لائیو شو کے دوران ڈس کر ہلاک کر دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر ریجن کے ایک پارک میں گیارہ سال تک مختلف پرفارمنس کرنے والے مداری کو جمعرات کی صبح کوبرا سانپ نے ڈس لیا، 30 سالہ منصور علی اس وقت فیس بک پر لائیو شو دکھا رہا تھا ۔
جس وقت منصورعلی سانپ کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اپنے فالورزکو براہ راست دکھا رہا تھا۔ اسی اثنا میں سانپ نے اسے ڈس لیا۔ یہ سب کچھ منصورعلی کے لیے غیر متوقع تھا ، وہ مدد کے لیے اپنے دوستوں کے پاس گیا۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ سانپ کے زہر کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔