چشتیاں میں پولیس حراست میں ملزم ہلاک،ورثاء نےپولیس پرالزام عائدکردیا

چشتیاں میں پولیس حراست میں ایک ملزم انتقال کرگیا، ورثاء نے پولیس پر تشدد کے ذریعے قتل کا الزام عائد کردیا۔

اس حوالے سے ایس پی کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر پولیس کی زیر حراست ملزم انتقال کر گیا، ملزم شوگر کا مریض تھا، 2 دن قبل طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال میں داخل  کیا گیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ شوگر کنٹرول نہ ہونے کے باعث ملزم کا انتقال ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف قتل کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھا۔

محمد عاطف کے ورثاء کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ محمد عاطف کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا ہے۔