اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ہزار613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26ہزار232 ہو گئی ، ملک بھر میں 11 لاکھ 82 ہزار918افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10لاکھ 64 ہزار319افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ ملک بھرکے مختلف ہسپتالوں میں 92ہزار367 کورونا کے مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔
سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 38ہزار327افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، چھ ہزار960افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ تین لاکھ 82 ہزار648افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48ہزار719مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں چار لاکھ تین ہزار157افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 12 ہزار66افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ، تین لاکھ 64 ہزار776افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 26ہزار315افراد مختلف ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
خیبرپختونخوا کورونا سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا صوبہ ہے ، کے پی کے میں ایک لاکھ 65ہزار200افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ،پانچ ہزار 107افراد جانبر نہ ہو سکے جبکہ ایک لاکھ 52ہزار98 لوگ روبصحت ہوئے ۔ صوبے میں سات ہزار 995 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔
اسلام آباد میں ایک لاکھ 956 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 93 ہزار 835 افراد علاج معالجہ کے بعد تندرست ہو گئے جبکہ 874 مہلک وائرس سے زندگی ہار گئے ، چھ ہزار 247 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں۔
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 177 کا انتقال ہوا جبکہ 355 زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 32 ہزار 403 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 340 اموات ہوئیں جبکہ 446 ایکٹو کیسز ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 824 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 708 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ، دو ہزار 290 مریض زیر علاج ہیں ۔