پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر3 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گی۔فائل فوٹو
پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر3 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گی۔فائل فوٹو

کراچی کے شہری رات8 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

کراچی:ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے کورونا وائرس کے تدارک کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مطابق پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر3 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گی۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ ایک دن قبل وقت لے کر آئیں جو کہ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ویب سائٹ https://dls.gos.pk سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منتخب کردہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے نئے لائسنس یا پہلے سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچ آنے والے شہری کورونا ایس او پیزپرعمل درآمد کو یقینی بنانے میں وہاں پر تعینات عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔