ضلع مانسہرہ کے علاقے تورغر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین گھر منہدم ہوگئے جن کے ملبے تلے دب کر 14افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے 16 افراد ملبے تلے دب گئے ۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 14افراد کی لاشیں اور دو زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت ،بلتستان ، اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک ، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اوراٹک سمیت کئی شہروں میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔