پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا سے 58افراد زندگی کی بازی ہارگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار پھر بڑھنے لگے ، گزشتہ 24گھنٹے میں تین ہزار153افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 58افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے جن میں سے دس لاکھ 86 ہزار785افراد صحت یاب ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے مرنےو الوں کی مجموعی تعداد 26ہزار720ہو گئی ، ملک بھر میں اس وقت 91ہزار15ایکٹو کیسز ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چارلاکھ 44ہزار 464افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،سات ہزار 133اموات ہوئیں جبکہ تین لاکھ 87ہزار625افراد علاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں کورونا کے 49ہزار706ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا مگر اموات کے لحاظ سے پہلا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں چار لاکھ 13ہزار182افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 12ہزار211افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، تین لاکھ 74ہزار502افراد علاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ 26ہزار469افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 258افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار250افراد جاں بحق ہوئے ، سات ہزار768مریض اب بھی موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ دو ہزار617افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، سات ہزار968اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ 887افراد مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار162افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، 179افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 302 اب بھی زیر علاج ہیں ۔