افغانستان کے صوبہ پنجشیر کے مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح کو طالبان نے چند روز قبل قتل کر دیا ۔
مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روح اللہ صالح کو طالبان نے پہلے حراست میں لیا جس کے بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔ روح اللہ صالح پنجشیر صوبے میں ریپڈ رسپانس پولیس فورس کی نگرانی کرتے تھے۔
بین الاقوامی کے مطابق صالح خاندان کے ایک فرد عباد اللہ صالح نے جمعے کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں کہا تھا کہ طالبان نے روح اللہ صالح کو جمعرات کو قتل کیا۔ عباد اللہ صالح کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے روح اللہ کو قتل کرنے کے بعد ان کی تدفین نہیں کرنے دی گئی۔
امر صالح کے خاندان نے الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ طالبان یہی کہے جا رہے ہیں کہ ان کی لاش سڑ جانی چاہیے۔ دوسری جانب طالبان کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ روح اللہ صالح پنجشیر میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔