طاہر زمان نامی شہری سینٹرل جیل کراچی سے لا پتہ ہو گیا تھا۔فائل فوٹو
طاہر زمان نامی شہری سینٹرل جیل کراچی سے لا پتہ ہو گیا تھا۔فائل فوٹو

شہری کی جیل سے گمشدگی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزم نامزد کرنے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے شہری طاہر زمان کی جیل سے گمشدگی کے کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو ملزم نامزد کرنے کا حکم دیدیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہری طاہر زمان و دیگر لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، عدالتی حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر جیل سے شہریوں کی گمشدگی میں جیل سپرنٹنڈنٹ ملوث ہے تو کارروائی ہوگی ، عدالت نے طاہر زمان گمشدگی کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو ملزم نامزد کرنے کی ہدیات کی ۔

واضح رہے کہ طاہر زمان نامی شہری سینٹرل جیل کراچی سے لا پتہ ہو گیا تھا ، جیل حکام کے مطابق طاہر زمان کو 29جنوری 2018 کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کیا گیا تھا ، گزشتہ سماعتوں پر شہری کو جیل سے رہا کرنے کا ٹیمپر شدہ ریکارڈ پیش کرنے پر عدالت نےبرہمی کا اظہار کیا تھا۔

عدالت نے ریکارڈ ٹیمپر کرنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔