سعودی عرب پر حوثی میزائل حملہ ناکام، ریاض کی طرف داغے گئے 2 میزائل تباہ

حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی طرف بیلسٹک میزائل داغے تھے، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

October 30, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب پر حوثی میزائل حملہ ناکام، ریاض کی طرف داغے گئے 2 میزائل تباہ

سعودی عرب پر حوثی میزائل حملہ ناکام، ریاض کی طرف داغے گئے 2 میزائل تباہ

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔ سعودی فوجی اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی طرف بیلسٹک میزائل داغے تھے، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان ماجد النزیلی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 749 ٹارگٹڈ حملے کیے گئے، جن میں 239 حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ان کے مطابق کارروائیوں کے دوران حوثی ملیشیا کی 117 گاڑیاں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی تباہ کر دیا گیا۔