پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر شائقین کرکٹ مایوس ہوگئے، پہلا ون ڈے دیکھنے کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر موجود شائقین کو واپس بھیج دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز کو منسوخ کردیا گیا ہے ، شائقین کی بڑی تعداد جو آج پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کے لئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود تھی ان میں کافی مایوسی دیکھنے میں آرہی ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ ہم آج کے میچ کے حوالے سے بہت پرجوش تھے، ٹکٹس بھی ایڈوانس میں خرید رکھے تھے مگر میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے سیریز منسوخی کی اطلا ع ملی جو بہت مایوس کن ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔