مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور کے علاقے شیو گڑھ دھر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوگیا جبکہ ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران دونوں پائلٹس دم توڑ گئے۔
بھارتی خبر رساں ادارےکی رپور ٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جس میں دو افراد سوار تھے جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع کے شیو گڑھ دھر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پولیس حکام کے مطابق علاقے میں زیادہ دھند ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ۔
ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں جودو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گرا ہے یا پائلٹس نے خود گرایا ہے، پائلٹ اور شریک پائلٹ شدید زخمی ہیں جبکہ پولیس ٹیموں موقع پر موجود ہیں۔