دوحہ:پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے قطر میں جاری سکس ریڈ اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سکس ریڈ اسنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح جرمنی کے حریف کھلاڑی رچرڈ کو شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ بابر مسیح نے دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن حارث طاہر کو0-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔