مردان:پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گرکرتباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ شہید ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پا ک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی پروازپرتھا کہ مردان کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا ، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ چکی ہیں اورواقعہ کی وجوہات جاننے کیلیے ایئر ہیڈ کواٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دیدیا ۔
نوشہرہ کے علاقہ گنڈیری میرہ میں پی اے ایف کا تربتی طیارہ گر کر تباہ ایک پائلٹ شہید ہے pic.twitter.com/Kj7Jbgfdz7
— Abdur Rahman (@ACamraman) September 22, 2021
مقامی پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہازگرگیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا جو شہید ہو گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos