راولپنڈی:نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ ناردرن نےبلوچستان کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ناردرن نے مطلوبہ ہدف4وکتوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،حیدرعلی نے41گیندوں پر58اور آصف علی نے20گیندوں پر43 رنزکی شاندار اننگز کھیلی اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔
اس سے قبل نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں بلوچستان نے ناردرن کو جیت کیلیے 140 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا، بلوچستان نے7وکٹوں کے نقصان پر139رنز بنائے۔
بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ 34، کاشف بھٹی، اکبر الرحمان اورعبدالبنگل زئی نے بالترتیب 24، 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
نادرن کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ زمان خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیشنل ٹی20 کے افتتاحی میچ میں لیگ سپنر شاداب خان ناردرن جبکہ اوپنر امام الحق بلوچستان کی قیادت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔قومی ٹی 20 کپ میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تمام 18 کھاڑی شامل ہیں۔
ڈومیسٹک ٹی20 کا دوسرے میچ سینٹرل پنجاب اور دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔