بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام کا محاصرہ کیا۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام کا محاصرہ کیا۔فائل فوٹو

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے4 کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر:مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے گزشتہ روز ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام کا محاصرہ کیا،اس دوران علاقے کے داخلی اورخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا جبکہ قابض فوج کے اہلکار چادراورچار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اورایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے بعد دونوں اضلاع میں کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اورموبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔