نیو یارک۔ امریکہ میں ٹرین حادثے کے دوران 7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
امریکی حکام کے مطابق ٹرین حادثہ مونٹانا کے شمالی وسطی علاقے میں ہوا، فوری طورپرٹرین حادثے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں ، حادثے کے بعد متعدد افراد ٹرین کی بوگیوں میں پھنس گئے تھے جنہوں امدادی کارروائیوں کے بعد نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 146 مسافراورعملے کے 16ارکان سوارتھے،حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے ۔