ماسکو۔روس میں جاری 58ویں عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ 2021میں پاکستان آرمی کے باکسر بلاول ضیا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ماسکو میں ہونے والے ایونٹ میں 36ممالک کے باکسرزنے شرکت کی۔
واضح رہے کہ عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ میں پاکستانی فورسز کے چھ باکسرمحمد سعید،محمد داود،سلیمان بلوچ،گلزیب،بلاول ضیا اورمحمود حسن شریک ہوئے جن میں پانچ باکسر تجربہ کار تھے جبکہ 81کلوگرام بلاول ضیا نے پہلی مرتبہ کسی بڑے عالمی باکسنگ مقابلوں میں منتخب ہوکرچمپیئن شپ کی میڈل ٹیبل تک رسائی حاصل کی۔