پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راﺅنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی 20کپ سے دستبردار ہوگئے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزنگ کے باعث پنڈی کرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آل راﺅنڈر اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کے آج بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔سابق کپتان نے نیشنل ٹی 20کپ میں سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرنی تھی۔
واضح رہے کہ نیوز ی لینڈز کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے نیشنل کپ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ روالپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے۔