انٹر بینک میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پربندہوا۔فائل فوٹو
انٹر بینک میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پربندہوا۔فائل فوٹو

ڈالرپاکستان کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبارکے اختتام پرڈالرپاکستان کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرزکے مطابق ایک روز میں ڈالرکی قدر میں 52پیسے کا اضافہ ہو اجس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پربندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر171 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق5 ماہ میں ڈالر17 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ 11 فیصد اپنی قدر کھو بیٹھا ہے۔