وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیاجائے گا۔

               
September 29, 2021 · اہم خبریں, قومی
شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔فائل فوٹو

شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ شوکت ترین کو سنیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لیے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیاجائے گا۔

اس حوالے سے جب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں۔ تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔