راولپنڈی:نیشنل ٹی20 کپ میں سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے شکست دیدی۔
بلوچستان کی ٹیم سندھ کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے تعاقب میں 98 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بلوچستان کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔بلوچستان کی جانب سے عبداللہ بنگلزئی 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔سندھ کی جانب سے شاہنواز دھانی نے چار، زاہد محمود نے تین جبکہ دانش عزیز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے۔ سندھ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 25 گیندوں پر 41 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں شرجیل خان 34 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔