اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 56افراد جاں بحق ہوگئے ۔مہلک وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار785ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے 12لاکھ 46ہزار538افراد متاثر ہوئے ، 11لاکھ 70ہزار590افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔
این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 57ہزار928افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، سات ہزار407اموات ہوئیں جبکہ 22ہزار805مریض زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں چار لاکھ 31 ہزار 666 افراد کورونا وائر س سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 637 اموات ہوئیں ، صوبے میں 17 ہزار 508 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 516 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 924 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو ہزار 299 افراد اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 17 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 547 افراد وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ، چار ہزار 562 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 328 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 184 اموات ہوئیں جبکہ 213 مریض زیر علاج ہیں ۔بلوچستان سے 32 ہزار 926 کورونا کیسز سامنے آئے ، 348 جانبر نہ ہو سکے اور 170 مریض موجود ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 157 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 738 اموات ہوئیں ، ریاست میں 606 مریض اب بھی موجود ہیں ۔