ملزم ایک دن قبل اپنی کمپنی میں ساتھی ملازمین کے ساتھ جھگڑے کے بعد چلا گیا تھا۔فائل فوٹو
ملزم ایک دن قبل اپنی کمپنی میں ساتھی ملازمین کے ساتھ جھگڑے کے بعد چلا گیا تھا۔فائل فوٹو

امریکا میں چاقو اور بیس بال بیٹ سے حملہ۔ 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے چاقو اور بیس بال بیٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کے بچنے کی امید کم ہے۔

ملزم نے چوتھے شخص کا گلی میں پیچھا کیا اوراسے بلے سے مارا جب کہ ایک اور شخص اپنی بیوی اور7 سالہ بیٹی کے ساتھ محفوظ رہا۔

 پولیس نے بتایا کہ حملہ کے وقت گھر میں سات افراد موجود تھے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور’شان رنیون’ کو دو گھنٹے بعد اسپتال سے حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ایک دن قبل اپنی کمپنی میں ساتھی ملازمین کے ساتھ جھگڑے کے بعد چلا گیا تھا۔

واضع رہے کہ ایک الیکٹریشن کا سپر وائزرکے ساتھ کسی بات جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ جان لیوا واقعہ رونما ہوا۔