ممبئی۔بھارتی ٹیلی ویژن کی طویل اور مشہور ترین سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں ’نٹو کاکا‘ کا کردار نبھانے والے بھارتی اداکار گھنشام نائیک طویل علالت کے بعد چلے بسے۔
مشہور ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسر نے گھنشام نائیک کے چل بسنے کی خبر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی۔
76 سالہ گھنشام نائیک طویل مدت سے کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ برس انہوں نے سرجری بھی کروائی تھی۔
🙏🏻🙏🏻🙏🏻 ॐ शान्ति #Natukaka @TMKOC_NTF pic.twitter.com/ozyVHZrFvI
— Asit Kumarr Modi (@AsitKumarrModi) October 3, 2021
اداکار گھنشام نائیک نے اپنے شوبز کیریئر کے دوران 100 گجراتی اور ہندی فلموں میں کام کیا ، انہوں نے 350 ہندی ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کیا۔