لندن:انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹموراچانک مستعفیٰ ہو گئے، انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد سے وہ دباؤ میں تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد آئن واٹمور پر دباؤ تھا، برطانوی وزیراعظم بھی دورہ کینسل ہونے پر ناراض تھے تاہم اب چیئرمین ای سی بی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں 13 اور 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹونٹی میچزکھیلنا تھے تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ نے بھی اچانک دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے واٹ مور کو شدید تنقید کا سامنا تھا انگلش اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔