یونس آئرس : ارجنٹائن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے3 سے11 سال کے بچوں کو سائنو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی گئی۔
ارجنٹائن کے وزیر صحت کارلا ویزوٹی کے اعلان کے مطابق ملک میں3 سے11 برس کی عمر کے تقریباً60 لاکھ بچے ہیں، اس سال کے آخر تک 3 سال سے اوپر کے تمام افراد کی ٹیکہ کاری مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
صحت کے حکام نے جمعرات کو کہا کہ ارجنٹینا نے حال ہی میں اس کی منظوری دی ہے، وزیر صحت کارلا ویزوٹی کے ایک اعلان کے مطابق ملک میں تین سے11 برس کی عمر کے تقریباً60 لاکھ بچے ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ ارجنٹینا اس سال کے آخر تک تین سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
تعلیمی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس اقدام سے ارجنٹینا میں بچے آن لائن کی بجائے اسکولوں میں جاکر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
ملک گزشتہ برس کے آغاز میں کورونا کا پہلا کیس درج ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 5263219کیس سامنے آئے ہیں اور115379 اموات ہوئی ہیں۔