روس کے علاقے ” تاتارستان“ میں مسافروں بھرا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں 16 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی محکمہ صحت نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاہے جہاں ان کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ بتایا گیاہے کہ طیارے میں فضا میں پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے والے ”پیرا شوٹسٹ“ سوار تھے ۔
ایل 410 طیارہ 23 افراد کو لے کر صبح 9 بج کر 23 منٹ پر روانہ ہوا اور تاتارستان کے علاقے میں اڑتے ہوئے خرابی پیدا ہوئی اور کریش کر گیاجس میں سوار16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 7 زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ جہازکے گرکر تباہ ہونے کی فی الحال وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔